Monday , August 21 2017
Home / دنیا / کابل میں سڑک بم دھماکہ ، پانچ ہلاک

کابل میں سڑک بم دھماکہ ، پانچ ہلاک

کابل ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ لب سڑک بم دھماکہ میں آج 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ میں ہوئے اس دھماکہ میں دیگر پانچ افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ صوبہ کے ڈپٹی چیف پولیس آفیسر عبدالعلی زمانی نے کہا کہ یہ دھماکہ بدغز کے ضلع قدیس میں پیش آیا۔ شہریوں کو لے جانے والی ویان لب سڑک بم دھماکہ کی زد میں آ گئی۔

 

ہندوستانی شخص کو زدوکوب کرنے والے امریکی پولیس آفیسر کو مقدمہ کا سامنا
الباما (یو ایس) ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی پولیس آفیسر جس نے ایک ہندوستانی نانا ؍ دادا کی شدید طور پر پٹائی کردی تھی جس سے وہ مفلوج ہوگیا تھا اور جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، اب اس معاملہ کی آئندہ سماعت آئندہ ماہ مقرر کی گئی ہے۔ سریش بھائی پٹیل نامی شخص کو زدوکوب کرنے کی پاداش میں ایرک پارکر 8 اور 9 جون کو عدالت میں حاضر ہوگا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سریش بھائی پٹیل الباما میں اپنے بیٹے کے مکان سے قریبی علاقہ میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اس وقت ایک پولیس آفیسر نے انہیں شدید طور پر زدوکوب کیا تھا۔ یہ واقعہ گذشتہ سال فروری میں رونما ہوا تھا۔ لائم اسٹون کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے نئے جج ڈگلس پیٹرسن نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی سماعت کو زیادہ طویل کرنا نہیں چاہتے اور اس بات کے خواہاں ہے کہ یہ معاملہ چونکہ معمولی مار پیٹ کا ہے لہٰذا اس کا فیصلہ جلد صادر کردیا جائے۔ بہرحال اگر پارکر قصوروار ثابت ہوا تو انہیں ایک سال کی سزائے قید ہوسکتی ہے جبکہ واقعہ کے فوری بعد انہیں ملازمت سے معطل کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT