Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / کابل میں شیعہ مسجد پر خودکش حملہ

کابل میں شیعہ مسجد پر خودکش حملہ

32 افراد ہلاک ، اربعین کے موقع پر ہجوم کو نشانہ بنایا گیا
کابل ؍ نئی دہلی۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے کہاکہ کابل میں اقلیتی شیعہ فرقہ کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا اندرون ایک ماہ یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ افغان پولیس نے بتایا کہ بم حملہ کرنے والا شخص پیدل مسجد میں پہونچا اور اُس مقام پر جہاں ہجوم موجود تھا خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا۔ کسی بھی گروپ نے فوری طورپر حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان اور آئی ایس ہی عام طورپر اس طرح کی کاروائیاں کرتے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن نے کہاکہ دھماکے سے 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثر بچے ہیں۔ قبل ازیںافغان حکام نے کہاتھا کہ 28 افراد ہلاک او ر 48 زخمی ہوئے ہیں۔ اربعین کے موقع پر جبکہ مسجد میں کثیرتعداد میں لوگ جمع تھے یہ کارروائی کی گئی ۔
نریندر مودی کا اظہار مذمت
وزیراعظم نریندر مودی نے کابل میں شیعہ مسجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ علاقائی امن کیلئے دہشت گردی کی مدد کرنے والے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنا ضروری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ رہے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT