Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / کابل میں طالبان کا حملہ ، 30 ہلاک

کابل میں طالبان کا حملہ ، 30 ہلاک

وزارت دفاع کی عمارت کے قریب خودکش بمبار نے دھماکہ کیا،دھویں کے کثیف بادل
کابل ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کابل کے قلب میں ایک ٹرک بم دھماکہ سے یہ علاقہ دہل گیا ، کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوگئے۔ طالبان کی ایک لاری جس میں بم بھرے ہوئے تھے دھماکے سے شعلہ پوش ہوگئی جس کی وجہ سے آتش فرو عملہ طلب کرلیا گیا ۔ ایک ہفتہ قبل شورش پسندوں نے سالانہ موسم بہار کی جارحیت کا آغاز کیا تھا ۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جو گنجان آباد پڑوسی علاقہ میں کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے کثیف دھویں کے بادل آسمان میں اُٹھتے دکھائی دیئے اور کئی کلومیٹر دور تک کھڑکیوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے ۔ وزارت دفاع پر طالبان کا یہ پہلا بڑا حملہ ہے جو کابل میں کیا گیا ہے ۔ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکو مادوں سے بھری ہوئی لاری ایک عوامی پارکنگ کے مقام پر کھڑا کردی تھی جو وزارت دفاع کی عمارت سے متصل ہے ۔

کابل پولیس کے سربراہ عبدالرحمن رحیمی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دھماکہ کے نتیجہ میں 30 افراد جن میں بیشتر شہری تھے ، ہلاک ہوگئے ۔ دوسرے حملہ آور نے فوج کو فائرنگ کے مقابلے میں اُلجھائے رکھا ، اس کے بعد انھیں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ اُن کے جنگجو دفاتر میں داخل ہوگئے جو قومی ڈائرکٹوریٹ برائے صیانت کے تھے ۔ یہ افغانستان کا کلیدی محکمہ سراغرسانی ہے ۔ افغان عہدیداروں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کا نشانہ ایک سرکاری دفتر تھا جو سرکاری اہم شخصیات کو حفاطت فراہم کرتا ہے ۔ صدر افغانستان اشرف غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دہشت گرد حملے کی جو کُل ِ محمود خان پر کیا گیا جو کابل کا مضافاتی علاقہ ہے اس کے نتیجہ میں کئی ابنائے وطن شہید اور زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ ہفتے منگل کے دن طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ’’موسم بہار کی جارحیت‘‘ شروع کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے انھیں دوبارہ بات چیت کی میز پر لانے کی کوشش کی ہے تاکہ خانہ جنگی ختم کی جاسکے ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ اپنے ٹوئٹر پر انھوں نے تحریر کیا کہ وہ کابل میں حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے کی شدت سے مذمت کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT