Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / کابل میں فوجی گاڑی بم حملہ کا نشانہ، 2 افراد زخمی

کابل میں فوجی گاڑی بم حملہ کا نشانہ، 2 افراد زخمی

افغانستان میں طالبان کے حملوںمیں شدت
کابل ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ افغانستان کی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے عسکریت پسندوں نے بم حملہ کیا۔ افغانستان کے ایک عہدیدار کے بموجب حملہ امریکی سفارتخانہ کے قریب ایک اہم چوراہے پر کیا گیا جہاں سے افغانستان کی سپریم کورٹ بھی قریب ہی ہے۔ پولیس کے فوجداری تحقیقات کے شعبہ کے سربراہ فریدوں عبیدی نے کہا کہ تخمینہ میں ایک فوجی عہدیدار بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چسپاں ہونے والے بم سے فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ کسی بھی گروپ نے بم حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان نے پورے افغانستان میں اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ علحدہ طور پر عہدیداروں نے توثیق کی کہ طالبان نے ایک پولیس ہیڈکوارٹرس پر دہان غوری ضلع میں جو افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں واقع ہے، پولیس ہیڈکوارٹرس پر بھی حملہ کیا تھا۔ بغلان میں ہلاکتوں کی تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے کئی ملازمین پولیس کو ہلاک اور دیگر کئی کو زخمی کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT