Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کابل میں مغویہ ہندوستانی خاتون کی بحفاظت رہائی

کابل میں مغویہ ہندوستانی خاتون کی بحفاظت رہائی

نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی امدادی کارکن (ایڈواکر) جو ڈیتھ ڈیسوا کو بحفاظت رہا کردیا گیا جنھیں گزشتہ ماہ کابل میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغواء کرلیا تھا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 40 سالہ خاتون جوکہ آغا خاں فاؤنڈیشن کی سینئر ٹکنیکل اڈوائزر ہے۔ ہیرات کابل میں 9 جون کو ان کے مکان کے باہر سے اغواء کرلیا گیا تھا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ خوشخبری ہے کہ جوڈیتھ ڈیسوزا کو بحفاظت چھوڑ دیا گیا ہے۔ انھوں نے افغان حکام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ تاہم فی الفور یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جو ڈیتھ کا کس نے اغواء کیا تھا اور کس طرح بچالیا گیا۔

 

کالا دھن رکھنے والوں کو مودی کا انتباہ
نئی دہلی۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کالا دھن رکھنے والوں کو انتہائی سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ غیر محسوب دولت رکھنے والوں کو چاہئے کہ وہ خود اس کا اعلان کریں۔ جیولرس کی جانب سے منعقدہ ایک تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جن لوگوں نے زیورات اور رئیل اسٹیٹ کی شکل میں اپنا کالا دھن چھپا رکھا ہے انہیں تمام حقائق کا انکشاف کرنا چاہئے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں جو سہولت فراہم کی ہے وہ 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ اس کے بعد ٹیکس سے بچنے والوں کو جیل جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 30 ستمبر کی مہلت میں کسی صورت توسیع نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT