Thursday , May 25 2017
Home / Top Stories / کابل میں ناٹو کے قافلہ میں دھماکہ ‘ 8ہلاک 28زخمی

کابل میں ناٹو کے قافلہ میں دھماکہ ‘ 8ہلاک 28زخمی

داعش نے ذمہ داری قبول کرلی‘ امریکیوں کو ہلا ک کرنے کا دعویٰ
کابل۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان دارالحکومت میں ناٹو کے ایک بکتر بند قافلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے طاقتور دھماکہ میں کم سے کم 8افراد ہلاک اور دیگر 28زخمی ہوگئے ۔ ان میں اتحادی فوج کے تین ارکان بھی شامل ہیں ۔ اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ اور ناٹو ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک مصروف شاہراہ پر صبح کی پُرہجوم ساعتوں میں یہ دھماکہ کیا گیا ۔ ناٹو نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کے تین ارکان اس حملہ میں زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی جان کوکوئی خطرہ لاحق نہیںہے ۔ افغانستان میں امریکی فورسیس کے ایک ترجمان نے زخمیوں کی قومیتوں کی توثیق کے بغیر کہا کہ ’’ وہ  مستحکم حالت میں ہیں اور اتحادیوں کے ایک طبی مرکز میں زیر علاج ہیں ‘‘ ۔ آئی ایس ( داعش ) نے اپنے پروپگنڈہ ادارہ اعمق پر جاری کردہ بیان کے ذریعہ اس دھماکہ کی ذمہ داقی قبول کی اور کہا کہ تمام 8 مہلوکین امریکی سپاہی تھے ۔ یہ جہادی عسکریت پسند اپنے دعوؤں کوبڑھا چڑھاکر بیان کرنے کیلئے معروف ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT