Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / کابل میں ہندوستانی خاتون کا اغوا

کابل میں ہندوستانی خاتون کا اغوا

نئی دہلی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی خاتون کو تائیمانی کے علاقے سے جو کابل میں ہے، اغوا کرلیا گیا۔ افغان عہدیدار اس کو رہا کروانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کولکتہ کی یہ خاتون آغا خان فائونڈیشن افغانستان میں ملازم تھی۔ اسے کل رات اغوا کرلیا گیا۔ ہندوستانی سفارت خانہ افغان عہدیداروں کے ساتھ ربط برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ خاتون کی محفوظ رہائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ حکومت خاتون کے خاندان سے کولکتہ میں ربط قائم کئے ہوئے ہے۔

نکاراگوا میں 6.1 کا زلزلہ
مناگوا۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ جس کی شدت 6.1 تھی اور جس کے بعد کم از کم 3 مابعد زلزلہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نکارا گوا کے عوام میں دہشت پھیلانے کی وجہ بن گیا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اہم زلزلہ کے بعد 3 مابعد زلزلہ کمزور جھٹکے اندرون 20 منٹ محسوس کئے گئے۔ حکومت کی ترجمان خاتون اور خاتون اول لیڈی رویریو مریلو نے کہا کہ یہ زلزلہ غیر معمولی طور پر طاقتور تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT