Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کابل کی شیعہ مسجد میں حملہ کے مہلوکین کی تعداد 28 ہوگئی

کابل کی شیعہ مسجد میں حملہ کے مہلوکین کی تعداد 28 ہوگئی

کابل ۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ایک شیعہ مسجد پر دوران نماز کئے گئے حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ قبل ازیں یہ تعداد 20 بتائی گئی تھی ۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء کابل کے ہاسپٹل کے سربراہ محمد سلیم رسولی نے آج بتایا کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 50 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔ جملہ چار حملہ آوروں میں سے دو نے خود کو دھماکہ سے اُڑالیا جبکہ مابقی دو کو افعان سکیورٹی فورسیس نے ہلاک کردیا ۔ مہلوکین کے ارکان خاندان نے آج مسجد کے احاطہ میں اُن کی تدفین میں شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT