Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کابینہ میں لوکیش کی شمولیت کے سوال پر چندرا بابوکاجواب سے گریز

کابینہ میں لوکیش کی شمولیت کے سوال پر چندرا بابوکاجواب سے گریز

وجئے واڑہ ۔ 19اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے بیٹے اور تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ان کی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس کے فیصلوں سے واقف کروانے کیلئے طلب کردہ پریس کانفرنس میں اس ضمن میں ایک سوال پرجواب دیا کہ ’’ کابینہ میں کسی توسیع کے موقع پر ہم اس کے بارے میں بات کریں گے ‘‘ بشمول وزراء متعدد تلگو دیشم قائدین نے نائیڈو کے فرزند لوکیش کو کابینہ میں شامل کروانے کیلئے ایک مہم شروع کی ہے ۔ چند ارکان اسمبلی نے حتی کہ اپنی نشستیں مخلوعہ کرنے کی پیشکش کیہے تاکہ اسمبلی کیلئے لوکیش کے انتخاب کی راہ ہموار ہوسکے جو فی الحال ایوان کے رکن نہیں ہیں ۔ ان الزامات کے تناظر میں لوکیش کی کابینہ میں شمولیت کے مطالبات میں اضافہ ہوگیا کہ وہ ریاستی انتظامیہ میں دخل اندازی کے ذریعہ دستور سے بالا اتھاریٹی کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نے حال ہی میں یہ اشارہ دیا تھا کہ ایک مسلم رکن اسمبلی کو ان کی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی مجلس وزراء میں اس توسیع کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی جس سے 2014ء میں اس حکومت کی حلف برداری کے بعد سے تاحال نہیں کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT