Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کابینہ میں کسی کو بھی شامل کرنے چیف منسٹر کو اختیار مدوکرشنمانائیڈو

کابینہ میں کسی کو بھی شامل کرنے چیف منسٹر کو اختیار مدوکرشنمانائیڈو

حیدرآباد 6اپریل (یواین آئی ) آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم کے سینئرلیڈر و رکن کونسل مدو کرشنما نائیڈو نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کی کابینہ میں کسی کو بھی شامل کرنے کا اختیا روزیراعلی کا ہے اور کوئی بھی اس سلسلہ میں سوال نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی این چندرابابونائیڈو اپنی پسند کے مطابق کابینہ میں کسی کو بھی شامل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے سخت محنت سے تلگودیشم کو اقتدار پر لایا ۔2014کے انتخابات سے پہلے چندرابابونائیڈو نے پیدل یاترا کی اور کئی مشکلات کا سامنا بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی سخت محنت کے سبب ہی پارٹی کو اقتدار ملا۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ چندرابابو نے 2014کے انتخابات میں کامیابی کے لئے بی جے پی اور پون کلیان کے ساتھ اتحاد کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT