Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کاربائیڈ سے آم پکانے والے گوداموں پر پولیس کے دھاوے

کاربائیڈ سے آم پکانے والے گوداموں پر پولیس کے دھاوے

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) کاربائیڈ کے ذریعہ آم پکانے والے گوداموں پر کمشنر ٹاسک فورس نے پرانے شہر کے مختلف مقامات پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے چار میوہ فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں کمیکلس برآمد کرلی ۔ اڈیشنل کمشنر پولیس ٹاسک فورس این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ کاربائیڈ کے ذریعہ آم پکانے والے بھٹیوں اور گوداموں پر علاقہ مغل پورہ ، بھوانی نگر ، فلک نما اور حسینی علم پر دھاوے کئے گئے اور وہاں سے کیلشیم کاربائیڈ اور چائنا کمیکل پاؤڈر اور دیگر کمیکلس کو ضبط کرلیا گیا ۔ آسانی سے رپیہ کمانے کی غرص سے میووں کو کاربائیڈ سے ذریعہ پکایا جارہا ہے جو صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ۔ ٹاسک فورس نے ان دھاؤں میں 28 سالہ عبدالرحیم ساکن یاقوت پورہ ، 48 سالہ عقیل بابو ساکن بی بی بازار چوراہا ، 22 سالہ محمد اکبر اور 27 شیخ جبار فلک نما ، فاروق نگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میووں کو پکانے کیلئے کاربائیڈ کے استعمال پر امتناع ہے لیکن اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی میوہ فروش عوام کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT