Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کارتی چدمبرم سی بی آئی کے روبرو حاضر ہوئے

کارتی چدمبرم سی بی آئی کے روبرو حاضر ہوئے

نئی دہلی ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی کرپشن کے ایک کیس کے سلسلے میں آج سی بی آئی کے روبرو حاضر ہوئے ۔ کارتی کو سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے روبرو پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ یہ تحقیقاتی ایجنسی فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی جانب سے میڈیا گروپ آئی این ایکس میڈیا کو ماریشس سے فنڈس کی وصولی کیلئے دیئے گئے کلیرنس کے سلسلے میں کارتی سے پوچھ تاچھ کرنا ہے ۔ تب اُن کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر فینانس تھے ۔ ایسا الزام ہے کہ یہ فرم بالواسطہ طورپر کارتی کے کنٹرول میں ہے اور اُسے اندرانی اور پیٹر مکرجی کے زیرانتظام آئی این ایکس میڈیا سے رقومات وصول ہوئے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہاکہ ایجنسی نے کارتی کو جون میں پوچھ تاچھ کے سلسلے میں حاضری کیلئے نوٹس جاری کی تھی ، لیکن انھوں نے کچھ وقت مانگ لیا تھا۔ بعد میں اُنھیں ملک چھوڑنے سے روکنے کیلئے اُن کے خلاف لُک آؤٹ سرکیولر بھی جاری کیاگیاتھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT