Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / کارتی کو میرا بیٹا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے

کارتی کو میرا بیٹا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے

سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کا مودی حکومت پر الزام ‘الزامات بے بنیاد اور بکواس ہونے کا ادعا
نئی دہلی ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ کارتی کو صرف اس لئے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے لیکن حقیقی نشانہ میں ہوں ۔ انہوں نے اس الزام کو مسترد کردیا کہ وہ غیر محسوب اثاثہ جات بیرون ملک رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اسے رسواء کن اور مکمل طور پر بے بنیاد پروپگنڈہ قرار دیا ۔ چدمبرم نے کہا کہ اگر حکومت یہ نقطہ نظر رکھتی ہے کہ کارتی نے مبینہ طور پر غیر محسوب اثاثہ جات بیرون ملک جمع کر رکھے ہیں تو اسے اس سلسلہ میں ایک فہرست تیار کرنی چاہیئے ۔ ان کا بیٹا اس سلسلہ میں رضاکارانہ طور پر خود ایک فہرست تیار کرے گا اور ضروری ہو تو ایسے اثاثہ جات کو برائے نام ایک روپیہ کی قیمت پر منتقل کرنے کیلئے تیار ہے ‘ وہ حالیہ اخباری اطلاعات پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جن کے بموجب کارتی کے بیرون ملک سرمایہ کاریاں اور جائیدادیں موجود ہیں ۔ چدمبرم نے کہا کہ چند دن قبل اخبارات میں ایک خبر شائع کی گئی تھی جن میں وحشیانہ اور بے بنیاد الزامات ان کے فرزند کارتی چدمبرم پر عائد کئے گئے تھے ۔ ان کا مجھ پر بھی منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے ۔ واضح طور پر یہ ہر شخص پر واضح ہے کہ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے اگر حکومت کے خیال میں کارتی چدمبرم کے غیر محسوب اثاثہ جات ہیں تو وہ حکومت سے خواہش کرتے ہیں کہ ایسے مبینہ غیر معلنہ اثاثہ جات کی ایک فہرست تیار کریں ۔

کارتی چدمبرم رضاکارانہ طور پر ایک دستاویزات پر دسخط کرنے کیلئے تیار ہیں جس کے ذریعہ یہ تمام اثاثہ جات ’’ جو مبینہ طور پر غیر معلنہ ہے‘‘ حکومت کو حقیر قیمت یعنی ایک روپیہ کے معاوضہ میں منتقل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مبینہ غیر محسوب اثاثہ جات کا مالک بن جانے دیجئے ۔ذرائع ابلاغ کی خبر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کارتی نے اپنے لئے دنیا کے مختلف حصوں میں زبردست سلطنت قائم کر رکھی ہے ۔ جائیدادوںمیں سرمایہ کاری ہے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں میں 14ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے ۔یہ بات دستاویزات کے ذریعہ اُجاگر ہوتی ہے جو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس کے شعبہ سراغ رسانی نے دھاوے کے دوران ضبط کی تھیں ۔ یہ دھاوا ایرسیل ‘ میکسیس اسکام کے سلسلہ میں کیا گیا تھا ۔ چدمبرم نے کہا کہ کارتی بالکل جائز کاروبار کرتے ہیں اور موروثی جائیداد رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT