Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / کارتی کے خلاف من مانی الزامات ، چدمبرم کا ردعمل

کارتی کے خلاف من مانی الزامات ، چدمبرم کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو موردالزام ٹھہرایا کہ ان کے فرزند کارتی کے خلاف بیرونی زرمبادلہ کی خلاف ورزی کے کیس میں بے تکے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایک بیان میں سابق وزیرفینانس و داخلہ نے کہا کہ ای ڈی کا کل جاری کردہ صحافتی بیان اس بارے میں خصوصیت سے کچھ نہیں کہتا کہ کارتی کا کیا رول رہا ہے۔ اس کے بجائے ای ڈی نے غیرمعمولی اور مضحکہ خیز الزام عائد کردیا کہ کارتی کو دوکمپنیوں کے بعض لین دین سے ظاہر طور پر فائدہ ہوا ہے اور ان معاملات کو انہوںنے کنٹرول کیا ہے۔ کارتی کو ای ڈی کی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT