Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کارحادثہ میں مرکزی وزیر روڈی بال بال بچ گئے

کارحادثہ میں مرکزی وزیر روڈی بال بال بچ گئے

چھاپرا ( بہار) ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی آج اس وقت بال بال بچ گئے جب انکی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ وہ بہار کے ضلع سارن سے واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا ۔اس حادثہ میں وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ مرکزی وزیر کی کار ان کے قافلے میں شامل کاروں میں سے ایک کار سے ٹکرا گئی تھی ‘کیونکہ سامنے کی کار نے اچانک بریک لگادیا تھا ۔ رودی یہاں ایک تقریب میںشرکت کے لئے آئے تھے ۔ ان کی کار کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے ۔
فوج کے ساتھ تصادم میں نکسلائٹ ہلاک
رائے پور ۔ 21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نکسلائٹ جسے چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب کہ ایک سی آر پی ایف فوجی زخمی ہوا ۔ کیونکہ وہ اسی علاقہ میں ماؤسٹوں کو نصب کئے ہوئے پریشر بم دھماکے کی زد میں آگیا تھا ۔ انتہا پسندوں کے خلاف فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم جنگلات کے علاقہ میںکارروائی میں مصروف ہیں جس کے دوران یہ ہلاکت واقع ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT