Saturday , July 22 2017
Home / Top Stories / کارونری اسٹینٹ کے دام طے ، 85 فیصد تک قیمتیں کم ہوں گی

کارونری اسٹینٹ کے دام طے ، 85 فیصد تک قیمتیں کم ہوں گی

نئی دہلی، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دل کے مریضوں کو حکومت نے آج بڑی راحت دی۔ دل کی شریانوں میں رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے کارونری اسٹینٹ کی قیمتوں میں 85 فیصد تک کی کمی کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔این پی پی اے نے قیمتوں میں کمی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دھات کے اسٹینٹ کی قیمت اب 7260روپے اور ڈرگ الیوٹ اسٹینٹ کی قیمت 29 ہزار 600روپے کر دی گئی ہے ۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دل کی شریانوں میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے اسٹینٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ فی الحال اسٹینٹ کی قیمت 25ہزار روپے سے لے کر دو لاکھ روپے کے درمیان ہے ۔اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹینٹ میںاسپتالوں کو تقریباً 654 فیصد تک فائدہ ہوتا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT