Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کاروں کے سرقہ کے الزام میں سافٹ ویر انجینئیر گرفتار

کاروں کے سرقہ کے الزام میں سافٹ ویر انجینئیر گرفتار

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک سافٹ ویر انجینئیر کو کاروں کے سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق  30 سالہ اعجاز جوکہ پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ جس نے ایک کار سافٹ ویر پروفیشنل اور ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کار کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق اعجاز نے گھٹکیسر علاقہ سے ایک سافٹ ویر پروفیشنل کی کار کا سرقہ کرکے فرار ہوگیا تھا اور جیسے ہی گچی باؤلی علاقہ میں پہونچا اس کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا ۔ اس نے دیکھا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کار سڑک پر پارک کئے ہوئے ضرورت سے فارغ ہورہا ہے ۔ اعجاز نے اس سے فائدہ اٹھاکر کار لیکر فرار ہوگیا ۔ تاہم ٹیکسی ڈرائیور کی فوری چوکسی سے رائے درگم پولیس نے گولکنڈہ کے علاقہ میں اعجاز کو گرفتار کرلیا جبکہ اعجاز کا دعوی ہے کہ وہ اس کار کا مالک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT