Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کارو منڈل فرٹیلائزر کے منافع میں 47 فیصد گراوٹ

کارو منڈل فرٹیلائزر کے منافع میں 47 فیصد گراوٹ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کارو منڈل فرٹیلائزر کمپنی سکندرآباد نے گذشتہ مالیتی سال کے پہلے سہ ماہی میں پندرہ کروڑ خالص منافع کی بہ نسبت جاریہ مالیتی سال 8کروڑ خالص منافع درج کیا ہے ۔ اس طرح منافع میں 47 فیصد گراوٹ درج ہوئی ہے ۔ گذشتہ سال کے جملہ آمدنی 2204 کروڑ کے مقابل جاریہ سال کمپنی کی مجموعی آمدنی 2060 کروڑ رہی ۔ کارو منڈل کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ سمیر گوئیل ایم ڈی نے بتایا کہ بین الاقوامی طور پر کھاد کی قیمتوں میں کمی کے سبب یہ گراوٹ پیش آئی ۔ اس کا فائدہ کسان طبقہ کو ہوا تاہم کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں کمی درج ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مانسون میں ایسی امید کی جاتی ہے کہ فصلیں بہتر طریقہ سے اگائی جائے گی اور فرٹیلائزر کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہوگا ۔ انہوں نے زرعی پیداواری طلب میں اضافہ کی امید جتائی ۔ انہوں نے کہا کمپنی بہتر کھاد کی تیاری پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT