Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کارٹر کا ڈوپ ٹسٹ مثبت

کارٹر کا ڈوپ ٹسٹ مثبت

جمیکا ۔11جون (سیاست ڈاٹ کام)2008 کے بیجنگ اولمپکس میں حصہ لینے والے جمیکا کے اولمپک ریلے گولڈ میڈلسٹ نیسٹا کارٹر کے پیشاب کا دوسرا نمونہ بھی مثبت آ گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف اس کیس سے واقف دو ذرائع نے کیا۔ جمیکا اولمپکس اسوسی ایشن (جے او اے) نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ کے ایک کھلاڑی کے ٹسٹ کا نتیجہ بدترین آیا ہے تاہم انھوں نے اس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا تھا۔جبکہ نیسٹا کارٹر یا ان کے ایجنٹ نے ٹسٹ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہیکہ کارٹر کا 4×100 میٹر ریلے ریس کے اولمپکس اور ورلڈ چیمپئین شب مقابلوں میں جمیکا کو گولڈ میڈل جتوانے میں اہم کردار رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT