Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / کارپوریشن انتخابات : یوگی مہم چلائیں ،بی جے پی کا مطالبہ

کارپوریشن انتخابات : یوگی مہم چلائیں ،بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی12اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات خاص کر اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ملی زبردست اکثریت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے تینوں کارپوریشنوں پر دوبارہ قابض ہونے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے ، اسی سلسلے میں میں وہ اتر پردیش کے تیز طرار وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے طریقہ کار اور ان کی مقبولیت کا فائدہ کارپوریشن انتخاب میں فائدہ اٹھانا چاھتی ہے ۔ یہ ان کے بہت عوامی جلسے کرا سکتی ہے ۔کارپوریشن کیلئے 23 اپریل کو پولنگ ہونی ہے اور ایسا امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ تشہیر کے آخری دور میں یوگی کے عوامی جلسے منعقد کئے جائیں گے ۔بی جے پی دہلی کے میڈیا انچارج پروین شنکر کپور نے یوگی کے عوامی جلسوں کے بارے میں پوچھے جانے پر اس سے انکار تو نہیں کیا لیکن کہا کہ ابھی کوئی پروگرام طے نہیں ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT