Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / کارپوریٹس سے تلنگانہ میںسرمایہ کاری کی اپیل

کارپوریٹس سے تلنگانہ میںسرمایہ کاری کی اپیل

دہلی میں وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی کارپوریٹ قائدین سے ملاقات
حیدرآباد 5 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج نئی دہلی میں کارپوریٹ قائدین سے ملاقات کی اور ریاست میں سرمایہ کاری پر زور دیا ۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی انڈیا اکنامک سمٹ کے سشن سے بھی خطاب کیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کے ٹی آر نے آدی گودریج ‘ صدر نشین گودریج گروپ ‘ انفوسیس کے شریک بانی کریس گوپال کرشنن ‘ صدر نشین و سی ای او رینیو پاور سمنت سنہا ‘ یو ایس آئی بی سی کے سینئر ڈائرکٹرس جئے گولیش اور ابھیشیک کشور کے علاوہ لو لو گروپ کے صدر نشین ایم اے یوسف علی اور سی ای او ویلس پن انڈیا دیپالی گوئنکا سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے تلنگانہ میں شفاف اور پیشرفت پر مبنی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار صنعتی پالیسیوں اور دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا اور انہیں ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کیا ۔ انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں اپنے کاروبار میں وسعت پیدا کریں۔ سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کی دعوت کا صنعتکاروں میں مثبت رد عمل دیکھا گیا ہے ۔ انڈیا اکنامک چوٹی کانفرنس کے مشاورتی سشن میں ریاستی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو بھی صرف مسائل حل کرنے تک محدود ہونے کی بجائے اپنی اشیا کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا ہنر سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کو فروغ دینے میں ابتدائی مراحل میں حکومتوں نے بھی اپنا رول اچھی طرح ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT