Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / کارپوریٹ تعلیمی ادارہ جات پر تحدیدات پر زور

کارپوریٹ تعلیمی ادارہ جات پر تحدیدات پر زور

واجبی فیس پر تعلیم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ، ایس ایم حسینی و دیگر کا خطاب

حیدرآباد ۔ 22 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن گریٹر حیدرآباد کے صدر جناب ایس ایم حسینی مجیب نے تلنگانہ میںکارپوریٹ تعلیمی اداروں کی بڑھتی اجارہ داری پر لگام کسنے کے لئے سرکاری اور علاقائی سطح پر واجبی فیس کے ذریعہ تعلیم کو عام کرنے کے مقصد سے چلائے جارہے پرائیوٹ اسکولس کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ آج یہاں تلگویونیورسٹی نامپلی میںتلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے جات میںکارپوریٹ طبقے کی بڑھتی اجارہ داری کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئے کیونکہ ریاست تلنگانہ میںمیڈل کلاس طبقے کی اکثریت ہے جو کارپوریٹ تعلیمی اداروں کی من مانی فیس وصولی سے پریشان ہیں مگر ان کے پاس دوسرا کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے پچھلے دس سالوں میں علاقائی سطح پر قائم پرائیوٹ اسکولس جہاں پر میڈل کلاس خاندانوں کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں کارپوریٹ طبقے کی سازشوں کابڑے پیمانے پر شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے حکمرانوں نے نت نئے قوانین کے ذریعہ علاقائی سطح پر چلنے والے پرائیوٹ اسکولس کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے انہو ںنے کہاکہ اسکولس میں پلے گروانڈ‘ فائر انجن کی آمدورفت کے لئے راستے کے نام پر سابق حکومتوں نے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کا عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کی تھی جس کا واحد مقصد تلنگانہ میں کارپوریٹ ذریعہ تعلیم کوفروغ دینا تھا۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے تلنگانہ کے سرکاری اور علاقائی سطح پر تعلیم کو عام کرنے کے مقصد سے چلائے جانے والے اسکولس کی تباہی کا کارپوریٹ طبقے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی سطح پر چلائے جانے والے اسکولس کے کھوئی ہوئے موقف کی بحالی کے لئے ریاستی وزیر تعلیم وڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کے علاوہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو سے بھی ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔جناب ایس ایم حسینی مجیب کو پرائیوٹ اسکولس فورم کا اس موقع پر صدر منتخب کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولس کودرپیش مسائل کے حل کی امید بھی ظاہرکی۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے اس موقع پر فورم کی ویب سائیٹ کا بھی افتتاح کیا۔جناب اختر کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT