Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / کارپوریٹ سیکٹر کی قابل ستائش خدمات

کارپوریٹ سیکٹر کی قابل ستائش خدمات

وجئے مالیا کا ایک استثنائی کیس۔ وزیر کامرس کا بیان
نئی دہلی۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر کامرس نریلا سیتا رامن نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی دھاندلیاںاور گھپلے عالمگیر سطح پر جاری ہیں اور شراب کے تاجروجئے مالیا کو مثال بناکر اس شعبہ کو رسوا نہیں کیا جاتا کیونکہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے ہندوستان میں بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں کارپوریٹ سیکٹر میں بے ضابطگیاں دیکھی جاسکتی ہیں اور مختلف واقعات اور کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں اور فرد واحد وجئے مالیا کی بددیانتی کو دیگر کمپنیوں کی دیانتداری پر محمول نہیں کیا جاسکتا۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ وجئے مالیا کے قبضہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں ہندوستان کی شبیہ متاثر ہوئی ہے شریمتی نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہماری قوم سبق حاصل کرسکتی ہے اور مستقبل میں کارپوریٹ سیکٹر کی دھاندلیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں ہندوستانی کمپنیاں آج دنیا بھر میں کام کررہی ہیں جن پر محض ایک فرد واحد کی وجہ سے غلط اثرات مرتب ہوں گے۔ اب ہمیں ان واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ وجئے مالیا کی گروپ آف کمپنیز نے تقریباً17بینکوں کو 9000 کروڑ روپئے کے قرضہ جات واجب الادا ہے اور 4 مارچ کو ہندوستان سے فرار ہوکر برطانیہ منتقل ہوگئے۔ ان کے مالیاتی گھپلوں کی سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ تحقیقات کررہی ہیں۔ ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر وراگھو راجن نے حال ہی میں کہا ہے کہ مالیا جیسے لوگ قرضوں کی رقم پر عیش و عشرت کی زندگی نہیں گذارسکتے اور ان پر نادہندہ کا ٹھپہ لگا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT