Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کارپوریٹ و خانگی تعلیمی اداروں کے طلبہ پر غیر معمولی بوجھ

کارپوریٹ و خانگی تعلیمی اداروں کے طلبہ پر غیر معمولی بوجھ

معصوم طلبہ پستی کا شکار ، بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر کا خطاب
حیدرآباد۔10فبروری(سیاست نیوز) کارپوریٹ او رخانگی تعلیمی اداروں میںطلبہ پر تعلیم کا غیرمعمولی بوجھ عائد کیاجارہا ہے جس کی وجہہ سے معصوم نونہال پستی کاشکار ہورہے ہیں‘ اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ طلبہ کی مرضی کے مطابق انہیںتعلیم فراہم کریں ‘ تاکہ انہیں اپنے فن میںمہارت حاصل ہوسکے۔نائب مئیر گریٹر حیدرآباد بابا فصیح الدین نے للتا کلاتھورانم میں گوتم ماڈل اسکول ضیاء گوڑ ہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج تعلیم یافتہ نوجوانوں کاایک بڑا طبقہ بے روزگار ہے اس کی وجہہ تعلیم کا مخصوص طریقہ کار ہے جو خانگی تعلیمی اداروں نے اپنا یا ہوا ہے۔ ہر اسکول اپنے طلبا او رطالبات کو یا تو ڈاکٹر بنانا چاہتا ہے یا پھر انجینئر اور ایساہی حال والدین او رسرپرستوں کا بھی ہے مگر وہ بچے کی خواہش جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ اگر طالب علم کی مرضی جانتے ہوئے اس کو تعلیم فراہم کی جائے تو میرا ماننا ہے بے روزگاری کے اعداد وشمار میںبڑی حد تک کمی آئے گی۔ جناب بابا فصیح الدین نے کہاکہ تعلیم کے میدان میںایسے بہت سارے شعبہ جات ہیںجن میں طلبا وطالبات اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیںاپنی سرحدوں کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوج میںشامل ہونا چاہئے یا پھر محکمہ پولیس میں شامل ہوکر سماج سے برائیوں کو ختم کرنے کی مہم میںجڑنا چاہئے ، نوجوانوں کو سرگرم سیاست کا حصہ بنتے ہوئے ایماندار اور شفاف سیاست کومتعارف کروانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے دور میںیہ کام حکومت تلنگانہ انجام دے رہی ہے ۔جبکہ بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک انتظامیہ کی تشکیل حکومتوں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہونے کے باوجود حکومت تلنگانہ اس کام کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کررہی ہے۔انہو ںنے بلدیہ کی صفائی مہم میں تعلیمی اداروں اور این جی اوز سے آگے بڑھ کر ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہاکہ صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے بلدیہ گریٹر حیدرآباد نے دو علیحدہ ڈبے فراہم کئے ہیں ‘ جس میںسوکھا او رگیلا کچرہ پھینکنا ہے ۔ انہو ںنے عوا م سے اپیل کی وہ ان ڈبوں کا استعمال کریں۔صدر کے سی آر سیوا دلم جناب محمد امیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT