Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کارپوریٹ ہاسپٹل کے قریب نعش برآمد

کارپوریٹ ہاسپٹل کے قریب نعش برآمد

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو ایک کارپوریٹ ہاسپٹل کے قریب فٹ پاتھ سے مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت 31 سالہ مولیٰ علی کی حیثیت سے کرلی ہے جو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا۔ کچھ عرصہ قبل ضلع گنٹور سے مولیٰ علی خاندان نقل مقام کرتے ہوئے حیدرآباد آیا تھا اور حفیظ پیٹ کے علاقہ میں قیام پذیر تھا۔ پولیس بنجارہ ہلز نے یہ بات بتائی۔ مولی علی حفیظ پیٹ کے ساکن شیخ شاہد کا بیٹا تھا جو پیشہ سے ردی کا کاروبار کرتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT