Monday , April 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کارڈن اینڈ سرچ پروگرام سے عوام مطمئن

کارڈن اینڈ سرچ پروگرام سے عوام مطمئن

پولیس کمشنر کریم نگر کملاسن ریڈی کا عہدیداروں سے خطاب

کریم نگر 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کے حفاظتی انتظامات پر عوام کو بھرپور اعتماد حاصل ہو اور عوام مطمئن ہوجائیں۔ عوام کی حفاظت کے لئے ہی کریم نگر میں مسلسل تنقیح جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کملاسن ریڈی پولیس کمشنر نے کیا۔ انھوں نے کہاکہ غیر سماجی عناصر اور غیر سماجی تنظیموں کے انسداد کے لئے ہی کارڈن اینڈ سرچ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ کریم نگر کے مضافاتی علاقوں کمان نگر سیولا نارائن کالونی میں پولیس کمشنر کی قیادت میں 200 پولیس ملازمین کے ساتھ کارڈ اینڈ سرچ پروگرام میں 35 موٹر بائیک، ایک کار ایک ٹریکٹر دو عدد آٹوز کو ضبط کرلیا گیا جن کے کاغذات نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ مشتبہ افراد کو پولیس اسٹیشن بلواکر تحقیقات کی گئیں۔ اس کارڈن اینڈ سرچ پروگرام کے بعد کملاسن ریڈی نے کہاکہ حالیہ مقیم افراد اور حالیہ کرایہ داروں کی خصوصی طور پر چھان بین کی جائے۔ اس سلسلہ میں تمام پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔ خواتین اور طالبات سے چھیڑ چھاڑ غیر شائستہ حرکت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ اس سلسلہ میں خصوصی شی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو سادہ لباس میں گھومتی رہتی ہیں۔ اجنبی سے بائیک یا کار نہ خریدی جائے بلکہ اس کی تحقیقات کرکے ہی خریدی جائے ورنہ چوری کے جرم میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کمشنر کے کارڈن اینڈ سرچ پروگرام سے عوام کسی قسم کا اعتراض نہیں کررہے ہیں بلکہ اس پروگرام کی کافی ستائش ہورہی ہے۔ اس پروگرام میں اے سی پی راما راؤ انسپکٹر سی سدانندم ، ہری پرساد، کرشنا گوڑ، لکشمی بابو کے علاوہ سب انسپکٹرس، ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT