Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کارگل شہیدوں کو بی جے پی قائدین کا خراج عقیدت

کارگل شہیدوں کو بی جے پی قائدین کا خراج عقیدت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے عوام پر زور دیا کہ وہ سیاسی وابستگی ، مذہب سے بالاتر ہو کر ملک کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں ۔ ڈاکٹر لکشمن پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر کارگل جئے دیوس کے موقع پر شہیدان کارگل کی یادگار پر پھول مالا چڑھانے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام اپنے ان بہادر سپاہیوں اور فوجیوں کی دلیری کو فراموش نہیں کیا ہے جنہوں نے کارگل میں گھس آنے والے پاکستانیوں کو منہ توڑ جواب دیا تھا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے یاد دہانی کروائی کہ پاکستان نے ہندوستان سے راست جنگ میں کبھی کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔ اسی لیے وہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ملک کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے ۔ ہمیں پاکستان کی ان ناپاک کوششوں کو ناکام بنانے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں بی جے پی قائدین بشمول فلور لیڈر جی کشن ریڈی ایم ایل سی این رامچندر راؤ ، بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی صدر پی وکرم ریڈی ، ریاستی جنرل سکریٹری جی پرمیندر ریڈی اور دوسروں نے اس مقام پر کارگل شہیدوں کی یادگار پر پھول مالا چڑھائے ۔

TOPPOPULARRECENT