Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / کارگو جہاز کے ساتھ راکٹ کا کامیاب تجربہ

کارگو جہاز کے ساتھ راکٹ کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایرو اسپیس تعمیر کرنے والی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے کارگو جہاز کے ساتھ راکٹ کاکامیاب تجربہ کیا ہے ۔کمپنی نے تکنیکی خامیوں کی وجہ سے اس راکٹ کی لانچنگ کو ہفتہ کے روز موخرکر دیا تھا۔ کمپنی کی حکمت عملی یہ ہے کہ یہ راکٹ زمین پر دوبارہ واپس آئے اور اسے دوبارہ لانچ کیا جا سکے ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ اس نے راکٹ تھوڑی دیر کے لئے بادلوں میں داخل ہوتے دیکھا۔اس راکٹ کو فلوریڈا میں واقع کینیڈی خلائی مرکز سے چھوڑا گیا۔ راکٹ چھوڑنے کے 9 منٹ بعد ہی یہ خلا میں اپنی جگہ پر قائم ہو گیا۔ اس کے بعد خلائی ایکس کے کنٹرول پینل میں سائنسدانوں و انجینئرز نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT