Monday , July 24 2017
Home / دنیا / کار بم حملہ میں انٹلیجنس یونٹ کے چھ اہلکار ہلاک

کار بم حملہ میں انٹلیجنس یونٹ کے چھ اہلکار ہلاک

کابل ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغانی عہدیدار کے مطابق جنوبی ہلمند صوبہ میں دہشت گردوں نے کار بم دھماکہ کرتے ہوئے دراصل انٹلیجنس کے افسران کو نشانہ بنایا جس میں انٹلیجنس سرویس یونٹ کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہلمند کے صوبائی گورنر حیات اللہ حیات نے بتایا کہ 7 دیگر ارکان زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ کل رات دیر گئے افغانی افواج کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔ اس حملہ کی اب تک کسی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مسٹر حیات نے اس حملہ کیلئے طالبان کو موردالزام ٹھہرایا۔

ٹرمپ اور روس کی سازباز کے
کوئی ثبوت نہیں : وائیٹ ہاؤس
واشنگٹن ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور روس کی سازباز کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ یاد رہیکہ صرف چند گھنٹے قبل ہی ایف بی آئی نے توثیق کی تھی کہ وہ گذشتہ سال منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کی تحقیقات کررہی ہے خصوصی طور پر ٹرمپ کی انتخابی مہمات اور روس کے درمیان گٹھ جوڑ کی۔ لہٰذا تحقیقات کے بعد اب یہ بات تقریباً واضح ہوچکی ہے اور اوباما کے زمانے کے سینئر انٹلیجنس افسران نے بھی ٹرمپ اور روس کی ملی بھگت یا سازباز کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT