Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / کار بم دھماکہ سے داغستان میں دو ہلاک ، 19 زخمی

کار بم دھماکہ سے داغستان میں دو ہلاک ، 19 زخمی

مکھاچکلا (روس) ۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور کار بم دھماکہ روس کے جمہوریہ داغستان کی ایک پولیس چوکی کے قریب ہوا جس سے دو پولیس عہدیدار، کار کا ڈرائیور ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوگئے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ خودکش کار بم حملہ تھا۔ تحقیقات کرنے والوں کے بموجب یہ دھماکہ جو 122 ملی میٹر شیلس کے ذریعہ کیا گیا، دیسی ساختہ لاڈا پریوری اور دیگر چار گاڑیوں کو تباہ کرنے کی وجہ بنا جو پولیس چوکی کے قریب کھڑی ہوئی تھیں۔ تحقیقات کرنے والوں کے خیال میں یہ دہشت گرد حملہ تھا کیونکہ لاڈار کار کا ڈرائیور اس چوکی پر خودبخود رک گیا تھا۔ ڈرائیور کی نعش اور اس کے سر، ہاتھ اور پیر کے ٹکڑے ہوگئے۔ داغستان اسلامی گروپ پسندوں کا مرکز ہے جو پورے علاقہ میں سرگرم ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT