Thursday , March 30 2017
Home / جرائم و حادثات / کار میں اچانک آگ لگ گئی

کار میں اچانک آگ لگ گئی

حیدرآباد16فروری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اے ایس راؤ نگر میں ٹھہری ہوئی کار میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس واقعہ کے وقت کار میں کوئی بھی نہیں تھا ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ کار کا مالک کون ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT