Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کار ڈرائیور کی مشتبہ موت

کار ڈرائیور کی مشتبہ موت

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک کار ڈرائیور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں 56 سالہ مقبول کی کار میں موت ہوگئی۔ چندا نگر پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق مقبول پیشہ سے کار ڈرائیور تھا۔ سکندرآباد علاقہ کے ساکن معین الدین کا بیٹا تھا۔ کل یہ شخص کار لے کر چندا نگر علاقہ گیا تھا اور چندا نگر علاقہ میں کار میں اس ڈرائیور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے قلب پر حملہ کے سبب موت کا شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT