Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کار کی ٹکر سے ایک شخص فوت

کار کی ٹکر سے ایک شخص فوت

یلاریڈی۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سدا شیو نگر میں 44نمبر قومی شاہراہ پر پیش آئے کار حادثہ میں شدید زخمی شخص حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے درمیان میں ہی فوت ہوگیا۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر پرتاپ لنگم کی تفصیلات کے مطابق منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والا 50سالہ بھومیا نامی شخص سدا شیو نگر سے سرکل وٹس کالج جارہا تھا کہ اس کی سیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جس سے بھومیا شدید زخمی ہوگیا۔ سیکل چکنا چور ہوگئی۔ علاج کیلئے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی وٹس کالج میں واچ مین کا کام کرتا تھا۔ متوفی کو بیوی کملا اور سواروپا، کرشنا وینی، رادھیکا بیٹیاں اور کرشنا بیٹا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔

معذورین کے وظائف کی تنقیح
یلاریڈی۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ علاقہ میں معذورین کے وظائف سے تعلق رکھنے والے جانچ کوآرڈینیٹرس دھوپ سنگھ، گنگادھر نے تنقیح کی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے موضع میں جتنے وظائف ہونے چاہیئے اس سے تین فیصد اضافہ وظائف ہیں۔ عہدیداروں کے احکامات پر تنقیح کی جارہی ہے۔ تنقیح کی رپورٹ اعلیٰ عہدیداروں کو بھیج دی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اندرا کرانتی پدم سی سی مسٹر سی نارائنا موجود تھے۔

حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( راست ) محمد احتشام الحسن نائب صدر ریڈرز اسوسی ایشن مشیرآباد کے ہمراہ مسرس میر اعظم علی خاں ایم اے مجید، سید نصرت، یونس خان، مجتبیٰ حسین نے مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کے سلسلہ میں منڈل آفیسر مشیرآباد جناب ہری بابو کو یادداشت پیش کی اور ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی، جناب کیشو راؤ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس، صدر کانگریس تلنگانہ، جناب بنڈارودتاتریہ ایم پی سکندرآباد، جناب لکشمن ایم ایل اے مشیرآباد کو یادداشت پوسٹ کے ذریعہ روانہ کی۔

TOPPOPULARRECENT