Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / کاسٹروظالم آمر : ڈونالڈ ٹرمپ

کاسٹروظالم آمر : ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیوبا کے انقلابی رہنما اور سابق صدر فیڈل کاسٹروکو ‘ظالم آمر’ قرار دیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کیوبا کے عوام اب اپنے آزاد مستقبل کی جانب بڑھیں گے ۔واضح رہے کہ کیوبا کے سابق صدر اور کمیونسٹ انقلاب کے سربراہ فیدل کاسترو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی یک جماعتی حکومت نے کیوبا پر تقریباً نصف صدی تک حکومت کی اور انہوں نے 2008 میں اقتدار اپنے بھائی راؤل کاسترو کو منتقل کر دیا۔
تاریخ کاسٹروکو پرکھے اور یاد
رکھے گی  : اوباما
واشنگٹن ۔ 27نومبر ( سیا ست ڈاٹ کام ) صدر اوباما کا کہنا ہے کہ تاریخ ‘کاسٹروکے بے پناہ اثر کو پرکھے گی اور یاد رکھے گی’۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ‘کیوبا کے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ’ بڑھا رہا تھا۔فیڈل کاسٹروکا شمار بیسویں صدر میں طویل ترین عرصہ تک برسراقتدار رہنے والے ۔فیدل کاسترو نے ایک طویل زندگی پائی اور بالآخر انہوں نے یہ وقت بھی دیکھا جب واشنگٹن نے ہوانا کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے مارچ 2016 میں کیوبا کا دورہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT