Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / کاسہ گداگری کے ساتھ تاجروں کا احتجاج

کاسہ گداگری کے ساتھ تاجروں کا احتجاج

مظفر نگر: تاجروں اور دوکانداروں نے آج یہاں شیوچوک پر نوٹ بندی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نقدرقم کی قلت کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر مرکزی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایاگیا۔

ادیوگ ویپار سنگھٹن کرشن کے نائب صدر گوپال متل کی زیرقیادت ٹریڈرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور کشکول کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بینکوں میں رقومات جمع کروانے اور نکالنے کے لئے طویل قطاروں میں ٹھہرے ٹھہرے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ جبکہ500اور 1000روپئے نوٹ کی تنسیخ سے عام آدمی مشکلات میں پھنس گیا ہے

TOPPOPULARRECENT