Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاشتکاروں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کوشاں

کاشتکاروں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کوشاں

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیسکوپ چیرمین کونڈوری رویندر راو نے آج اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست کی تلنگانہ حکومت کاشکاروں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے نہ صرف ٹھوس اقدامات کررہی ہے بلکہ منصوبہ بند طریقے کے ذریعہ کاشتکاروں کو معاشی بحران سے نجات دلوانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ کونڈوری رویندر راو یہاں انجمن باہمی امداد ادارے میں مقامی اخباری نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو کاشتکاری کیلئے زرعی ضروریات کی تکمیل کیلئے 8 گھنٹے برقی سربراہی انجام دینے کیلئے برقی عہدیداروں سے بات چیت کررہے ہیں تاکہ ان کی فصل کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت IKP وغیرہ کے زیراہتمام دھان کی خریدی کے مراکز قائم کرتے ہوئے کسانوں کو واجبی قیمت ادا کرتے ہوئے دھان کو خرید رہی ہے تاکہ غریب کاشتکار اپنا خون پسینہ ایک کر کے محنت کے ذریعہ حاصل کردہ فصل کو رائس ملرس کے حوالے کرنے کے بجائے ان دھان کی خریدی کے مرکز پر خریدا جاسکے اس موقع پر ستیم راو ، جی لنگم ، شنکر گوڑ ، عبدالوحید ، محمد احمد علی ، جمشید علی ، وینکٹ سوامی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT