Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / کاشتکاروں کی خودکشیاں،سی پی آئی ایم کا دو روزہ دھرنا

کاشتکاروں کی خودکشیاں،سی پی آئی ایم کا دو روزہ دھرنا

نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر کاشتکاروں کی خودکشیوں کے بارے میں سنجیدہ نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے کاشتکاروں کے شعبہ نے آج فیصلہ کیا کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف اس مسئلہ پر توجہ دلانے اور مہلوکین کے ورثا کو معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے دو روزہ دھرنا منظم کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کے تقریباً 200 رشتہ دار توقع ہیکہ جنتر منتر پر 10 اور 11 اگست کو دھرنا دیں گے۔ راجستھان کے کاشتکار بجندرسنگھ کے رشتہ دار بھی توقعہ ہیکہ اس احتجاج میں شرکت کریں گے۔ بجیندر سنگھ نے نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ایک جلسہ عام میں خودکشی کرلی تھی۔ کل ہند کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان ملا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT