Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاشتکاری میں ونپرتی کو نمبرون مقام پر لایا جائے گا

کاشتکاری میں ونپرتی کو نمبرون مقام پر لایا جائے گا

تلنگانہ پلاننگ بورڈ نائب صدر سی نرنجن ریڈی کا بیان
محبوب نگر /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع محبوب نگر میں زیر تعمیر تمام اقلیتوں کو تکمیل کرکے ونپرتی کے ایک ایکڑ اراضی کو سیراب کرتے ہوئے ونپرتی کو کاشتکاری میں نمبر ون مقام پر لانے کیلئے حکومت کوشاں ہیں ۔ ونپرتی ڈیویژن کے جنیال میں 4338 ایکڑ اراضی میں تعمیر کی جانے والے جدید مارکٹ یارڈ اراضی میں 6.40 کروڑ کی لاگت سے 10 ہزار ٹن سہولت کے دو گوداموں کی تعمیر کیلئے ایم ایل اے چناریڈی کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مارکٹ یارڈ کی تعمیر کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ ونپرتی کو ہر شعبہ سے ترقی کیلئے تمام پارٹیوں کے قائدین اپنے جھنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوشش کریں۔ اس موضع پر ایم ایل اے  چناریڈی بات کرتے ہوئے کہاکہ ونپرتی میں موجودہ مارکٹ یارڈ کسانوں کیلئے ناکافی ہونے پر چنیال میں واقع 43 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی جاکر اس اراضی میں نئے مارکٹ یارڈ کی تعمیر کی جائے گی ۔ گجرات مارکٹ یارڈ کے نمونے کے مطابق ونپرتی میں مارکٹ یارڈ تعمیر کرنے کیلئے وہ گجرات کا دورہ کرچکے ہیں ۔ لیکن کانگریس پارٹی انتخابات میں شکست کھانے پر موجودہ ٹی آر ایس حکومت کے چیف منسٹر اور مارکٹ یارڈ منسٹر ہریش راؤ سے کئی مرتبہ نمائندگی کی گئی تھی ۔ مارکٹ یارڈ کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ کی رقم درکار ہے ۔ لیکن نابارڈ اتنی رقم نہ دینے پر یہ کام رکا ہوا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مارکٹ یارڈ کیلئے رقم کی اجرائی کرکے ونپرتی کے عوام کی دیرینہ خواب کی تکمیل کریں ۔ گوداموں کے تعمیر کی سنگ بنیاد شام چار بجے ہونا تھا ۔ لیکن ایم ایل اے اور پلاننگ کمیٹی کے نائب صدر تاخیر سے پہونچے پر شام 6.30 بجے یہ پروگرام ہوا ۔ اندھیرا چھا جانے سے صحافیوں اور حاضرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ متعلقہ عہدیادر برقی کا انتظام نہ کرنے سے کافی مشکلات ہوئی ۔ صحافیوں کے کیمرے کی روشنی سے مہمان خصوصی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم بی بی شنکر نائیک مونسپل چیرمین رمیش گوڑ ، وائس چیرمین بی کرشنا زیڈ پی ٹی سی ویکٹیا کونسلرس لوک ناتھ ریڈیح ، وی سدھیر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
مدن پلی سے حاجیوں کے پہلے قافلے کے روانگی
مدن پلی /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر مدن پلی سے حاجیوں کا پہلا قافلہ بروز منگل صبح روانہ ہوا ۔ تقریباً 30 حجاج اکرام بعد نماز اشراق جامع مسجد کے پاس جمع ہوگئے جہاں پر حاجیوں کیلئے خصوصی بس کا انتظام کیاگیا تھا ۔ سابق رکن اسمبلی شاہ جہاں پاشاہ نے ہری جھنڈی دکھاکر قافلہ کو روانہ کیا ۔ مولانا سراج الدین باقوی نے روانگی کی دعاء کی اور عازمین حج سے استدعا کیا کہ وہ عالم اسلام میں امن کیلئے اور باراں رحمت کیلئے دعاء کریں اور دوران سفر شہریان مدن پلی کو دعاء میں یاد رکھیں ۔ خدام الحجاج کے صدر حاجی محمد خان حاجی رفیق بیگ بشیر ، مولانا محمد علی اور عازمین حج کے رشتہ داروں نے حاجیوں کے قافلہ کے ساتھ جامع مسجد سے بنگلور بس اسٹانڈ تک گئے ۔

TOPPOPULARRECENT