Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میںعالمی یوم معمرین کا انعقاد

کاغذنگر میںعالمی یوم معمرین کا انعقاد

کاغذنگر۔2اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر سیٹیزن ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام کاغذنگر میںعالمی یوم معمرین ریٹائرڈ ایمپلائیز یونین آفس میں منایا گیا ۔ شریمتی سی پی ودیاوتی میونسپل چیرپرسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مسٹر مرلیدھر صدر ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن مسٹر نارائنا سکریٹری خازن مسٹر لوہت ریڈی مسٹر ستیہ نارائن راؤ کنوینر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی مسٹر نرسیا ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور مسٹر ایم سبھاش ریٹائرڈ ‘ ایم آر او موجود تھے ۔ اس موقع پر شریمتی ودیاوتی سے خواہش کی گئی کہ کاغذ نگر میں اولڈ ایج ہوم کی شدید ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں اگرحکومت کی جانب سے اراضی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کاغذ نگر کے معمر افراد اولڈ ایج ہوم میں رہ سکیں کیونکہ کچھ معمر افراد بھی یہاں موجود ہیں جن کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے تو ان کی پرورش کرنے اور دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ۔ شریمتی ودیاوتی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بزرگوں کی عزت کرنا چاہیئے اور طرز زندگی بھی انہی سے سیکھنا چاہیئے کیونکہ ان کا رہن سہن ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT