Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں انٹرمیڈیٹ کے بہتر نتائج

کاغذنگر میں انٹرمیڈیٹ کے بہتر نتائج

کاغذنگر /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون کے پانچ منڈلوں کے سرکاری کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو انٹرمیڈیٹ میٹریل کی مفت میں سپلائی کرنے پر سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو کافی کارآمد ثابت ہوئے اور اچھا نتائج آنے پر آج کاغذنگر مستقر میں 1969 تحریک تلنگانہ جدوجہد فورم صدر کوٹا راجہ رام اور نائب صدر ‘ محمد عبدالوہاب سابقہ وظیفہ یاب تحصیلدار بی سبھاش ‘ ستیہ نارائن کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر انہوں نے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی عوامی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کونیرو کونپاعوامی تائد ہے اور عوام کے دلوں پر راج کرتے ہوئے عوام میں کافی مقبول ہے ۔ کیونکہ ان کی عوامی خدمات اور خاص طور پر حلقہ سرپور ٹاون کے پانچ منڈلوں کے تمام سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے مفت میں اسٹیڈی میٹریل کی تقسیم کرتے ہوئے کالج کے طلباء طلبہ کی کافی مدد کی ہے ۔ جس کی بدولت سارے تعلقہ میں انٹرمیڈیٹ اور خاص طور پر کاغذنگر مستقر میں اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ رکن اسمبلی کونیرو کوپنا کی کالج میںمفت اسٹیڈی میٹریل کے ساتھ ساتھ کالجوں میں مفت میں مڈ ڈے میلس اور Fuits کی مفت میں تقسیم بھی رکن اسمبلی کا کارنامہ میں جوکہ قابل تعریف ہیں۔ اس لئے آج ہماری طرف سے یعنی 1969 جدوجہد تحریک تلنگانہ فورم کی جانب سے مبارکبادی پیش کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT