Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں ایس آئی او کی جانب سے فلاحی پروگرامس

کاغذنگر میں ایس آئی او کی جانب سے فلاحی پروگرامس

کاغذنگر /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں 19 اکٹوبر کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن ایس آئی او کے زیر اہتمام قومی سطح پر سوشیل سرویس ڈے کا انعقاد عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ 19 اکٹوبر 1982 کو SIO کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ 33 سال سے ایس آئی او کے زیر اہتمام 19 اکٹوبر کو خدمت خلق کے جذبہ کے تحت مختلف فلاحی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں تقریباً 200 غریب آدمیوں کو مفت طعام کا اہتمام اندرا مارکٹ میں کیا گیا ۔ نیز گورنمنٹ ہاسپٹل کادورہ کرکے مریضؤں سے پوچھ تاچھ کرکے ان کی عدم سہولتوں سے واقفیت حاصل کی گئی اور ڈسٹرکٹ کے صدر ڈاکٹر سرینواس کو اس تعلق سیرپورٹ پیش کی گئی ۔ واضح رہے کہ کاغذنگر میں SIO کے زیر اہتمام طلباء کیلئے فری سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ دینی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔ فری ایجوکیشن کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ طلباء کا شعور بیدار ہو ڈسٹرکٹ میں دعوت کی تربیت دی جاتی ہے ۔ اسکالرشپس کے حصول کیلئے فری درخواستیں بھی آن لائین بھجوا کر غریب طلباء کی مدد کی جاتی ہے ۔ اسی موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر جناب محمد ذاکر جب سیف الدین ٹاون پریسیڈنٹ برادر ارشد ، برادر اسلم ، برادر عزیز ، برادر فرحان ، برادر بشیر اور برادر فراست موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT