Tuesday , April 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

کاغذنگر میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

کاغذنگر ۔ 19 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میں شام کے اوقات میں خوفناک سڑک حادثہ میں محمد اکبر اور لکشمن ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب کاغذنگر مستقر کے چک پوسٹ کے قریب آج شام میں ایک تیز رفتار ٹاٹا سومو ریاست مہاراشٹرا کی گاڑی نے کاغذنگر چننا گوڑا کے ساکن محمد اکبر عمر 35 سال اور لکشمن بالاجی محلہ کے رہنے والے دونوں کو سڑک حادثہ میں روند ڈالا جس پر دونوں حادثہ مقام میں ہلاک ہوگئے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد حبیب خان نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرپور ٹاؤن سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اور ٹریفک نظام کو بحال کر دیا ۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور حلقہ انچارج کانگریس راوی سرینواس اور فیصل بن سلیمان نے ورثاء کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT