Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں طلبہ میں شعور بیداری پروگرام

کاغذنگر میں طلبہ میں شعور بیداری پروگرام

کاغذنگر ۔ 18نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا شاخ کاغذنگر کے زیراہتمام بصدارت جناب محمد بشیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند طلبہ میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب عبدالملک شارق صدر حلقہ اسٹوڈنٹس اسلامک آڑگنائزیشن مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عبدالارشد سابق صدر ایس آئی او نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ اس موقع پر اردو ‘ تلگو اور انگریزی میڈیم کے آٹھویں تا دسویں جماعت کی تعلیمی صلاحیت کا ایک خصوصی امتحان منعقد کیا گیا جس میں 40 طلبہ کو ترغیبی انعامات اور مومنٹو پیش کئے گئے تاکہ طلبہ میںتعلیمی ذوق پیدا ہو اور آگے چل کر تعلیم میں دلچسپی ہوسکے جناب محمد بشیر الدین نے مخاطب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ جناب عبدالملک شارق نے طلبہ کو تعلیمی دلچسپی لینے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کی ہدایت کی اور ترک تعلیم کرنے والے طلبہ کو دوبارہ مدارس میں داخلے کا مشورہ دیا ۔ ا س موقع پرجناب محمد عارف الدین صدر مدرس انور اردو ہائی اسکول ‘ جناب نذیر احمد صدر آئیٹا ‘ جناب محمد ذاکر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایس آئی او اور مسٹر سریمن نارائنا پرنسپل بالابھارتی جونیئر کالج کے علاوہ جناب محمد سیف الدین صدر ایس آئی او ‘ جناب عبدالعزیم ‘ جناب محمد فاروق ‘ جناب محمد سریاز ‘ جناب اسلم ‘ جناب بشیر اور جناب محمد کاشف موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT