Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذنگر میں معمر اور معذور افراد ابھی تک وظیفوںسے محروم

کاغذنگر میں معمر اور معذور افراد ابھی تک وظیفوںسے محروم

کاغذنگر ۔ 18نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میں معمر ‘ جسمانی معذور اور بیوہ اس ماہ وظیفوں سے محروم ہیں ۔ حالانکہ ہر افراد کو مہینے کے پہلے ہفتہ میں ہی محکمہ بلدیہ کی جانب سے وظیفوں کی اجرائی عمل میں آتی ہے لیکن نصف مہینہ گزرجانے کے باوجود بیوہ ‘ معمر اور جسمانی افراد وظیفوں سے محروم ہیں لیکن دیگر اضلاع میں دیوالی تہوار کے پیش نظر وظیفہ کی اجرائی عمل میں آئی لیکن کاغذنگر میں محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران کی تساہلی کی وجہ ابھی تک مستحق افراد کو وظیفہ نہیں ملا ۔ غریب افراد وظیفہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ راشن شاپ سے چاول اور دیگر خوردنی اشیاء کی خریدی کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ راشن شاپ سے صرف 15 تاریخ تک ہی چاول ملتے ہیں ‘کئی افراد وظیفہ نہ ملنے کی وجہ راشن شاپ سے اناج بھی حاصل نہیں کرسکتے ‘ اس لئے بیوہ ‘ معمر اور جسمانی معذور افراد میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ سیاسی قائدین بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں ‘ آخر کیوں ؟ اس ماہ میں انہیں وظیفہ ملے گا بھی یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT