Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں آج جلسہ یاد شہدائے کربلا ؓ و اصلاح معاشرہ

کاغذ نگر میں آج جلسہ یاد شہدائے کربلا ؓ و اصلاح معاشرہ

کاغذ نگر۔/18اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں انتظامیہ مسجد کوثر و نوجوانان اہل سنت الجماعت کے زیر اہتمام 18اکٹوبر کو مسجد کوثر میں بعد نماز عشاء بصدارت جناب محمد فضل حسینی صدر کمیٹی مسجد کوثر جلسہ یاد شہدائے کربلا و اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ قاری اکبر محی الدین اشرفی صابری کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ حافظ سید افضل اور محمد رئیس خان نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ علامہ مفتی محمد خواجہ جعفر العابدین رضوی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ خیرالعلوم ورنگل کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جناب مخدوم محی الدین قادری آرٹسٹ آل انڈیا ریڈیو تلگو میں تقریر کریں گے۔ حافظ سید امین الدین احمد ملک صابری جانشین حضرت سید خواجہ معین الدین صابری ہاشمی، مولانا حافظ محمد مجاہد رضوی بانی و مہتمم دارالعلوم سبحانیہ پیداپلی اور مولانا محمد فصیح الدین اشرفی امام و خطیب مسجد معراج بھی مخاطب کریںگے۔

TOPPOPULARRECENT