Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں شدید بارش

کاغذ نگر میں شدید بارش

کاغذ نگر۔/9اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میںموسم برسات کے بعد بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں جبکہ دو دنوں سے لگاتار کاغذ نگر میں بارش ہونے کی وجہ سے مختلف محلوں پاکیزہ نگر، کوثر نگر، سرسلک کالونی کے کچھ مسلم علاقوں میں شدید بارش ہونے پر تمام راستوں پر بارش کا پانی آچکا ہے اور جس کی وجہ سے ٹریفک نظام اور محلوں میں آنے والوں اور جانے والوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی عوام نے متعلقہ میونسپل ملازمین سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذ نگر کے مختلف محلوں میںنالیوں کی درستگی کرتے ہوئے عوام کو سڑک اور آمدورفت کی سہولت فراہم کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT