Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں نامعلوم آدمی ٹرین حادثہ میں ہلاک

کاغذ نگر میں نامعلوم آدمی ٹرین حادثہ میں ہلاک

کاغذ نگر۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں نامعلوم آدمی ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے حدود میں 25مارچ کو نامعلوم آدمی کی ٹرین حادثہ میں موت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں ریلوے جی آر پی ایف ہیڈ کانسٹبل این گوپال نے کہا کہ ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے کے افراد خاندان کی تلاش ہے۔ ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے آدمی کے جسم پر سفید شرٹ اور سفید پینٹ موجود ہے۔ اس ضمن میں ریلوے پولیس عہدیداروں نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT