Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر میں 12 فیصد مسلم تحفظات پر /22 نومبر کو جلسہ عام

کاغذ نگر میں 12 فیصد مسلم تحفظات پر /22 نومبر کو جلسہ عام

سرپور ٹاؤن ۔ /18 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ سرپور ٹاون مسلم اقلیتوں اور مسلم میناریٹی کی جانب سے /22 نومبر بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر مسلم میناریٹی فنکشن ہال کاغذ نگر میں 12% تحفظات سے متعلق جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں آج یعنی /18 نومبر کے روز ضلع اوقاف نائب صدر محمد مقبول حسین کی رہائش گاہ پر جلسہ سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔  12% تحفظات پر عمل آوری اور /22 نومبر کو منعقد ہونے والے جلسہ سے متعلق تفصیلی طور پر اس اڈوائزری کمیٹی میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی اور پروگرام کو کامیاب بنانے سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس اڈوائزری کمیٹی اجلاس میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر رحیم رامیش ، نور خاں ، محمد عابد احمد ، محمد مقبول حسین ، مولانا احمد مبین قاسمی ، محمد عبدالجمیل ، محمد مفخم احمد ، آصف علی خان ، عبدالستار کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT