Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر واطراف کے علاقوں میں بارش ، ٹریفک متاثر

کاغذ نگر واطراف کے علاقوں میں بارش ، ٹریفک متاثر

کاغذنگر۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر اور اطراف و اکنارف کے علاقوں میں آج صبح کے اوقات میں شدید بارش ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ ضلع کرم بھیم آصف آباد کے تقریباً تمام گاؤں، آصف آباد، کاغذ نگر، ربیتہ، سرپور ٹاؤن، کوٹار، بجور کے علاقوں میں اطراف و اکناف کے علاقوں میں آج 16 مارچ کے روز صبح کے اوقات میں 7 بجے سے بارش کا سلسلہ اچانک شروع ہوا۔ تقریباً تین گھنٹے تک مسلسل شدید بارش جاری تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام شدید متاثر ہوگیا اور خاص طور پر انٹرمیڈیٹ امتحانات لکھنے والے طلباء و طالبات کو امتحانی سنٹروں تک جانے کیلئے کافی دشواریاں کا سامنا کرنا پڑا۔ تین گھنٹے تک ربینہ منڈل سے ریاست مہاراشٹرا کو جانے والے گاڑیاں سڑکوں پر لائیٹس کے ذریعہ گذرنا پڑا، کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ اسی طرح سے 11:30 بجے بارش کا سلسلہ ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT