Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاغذ نگر کے انور اردو ہائی اسکول میں سائنس میلہ

کاغذ نگر کے انور اردو ہائی اسکول میں سائنس میلہ

کاغذ نگر 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کاغذ نگر کے انور اردو ہائی اسکول میں جماعت ششم تا دہم کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیتوں کے علاوہ اولیائے طلباء کاغذ نگر میونسپل کونسل کے نائب صدرنشین جناب صدام حسین، متعلقہ وارڈ وی بابو، کونسلر، ممتاز شاعر جناب صابر کاغذ نگری، جناب مقبول حسین ریٹائرڈ میونسپل کمشنر نائب صدر وقف کمیٹی عادل آباد، جناب سہیل انسپکٹر زکوٰۃ ٹرسٹ اور کاغذ نگر اسکول کامپلکس کے صدر آر بی اسکول صدر مدرس راجو نائک نے طلباء کی جانب سے تیار کردہ مختلف سائنسی پراجکٹس کا مشاہدہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کم اخراجات اور ناکارہ اشیاء سے جو سائنسی پراجکٹس تیار کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ بالخصوص ایسے اشیاء جو عوام کی روز مرہ زندگی اور آلودگی کے تدارک کے لئے فیصلہ کن اقدامات کو روبہ عمل لانا چاہئے۔ اس طرح کئی پراجکٹس کو سراہا گیا اور طلباء کی صلاحیتوں کی ہمت افزائی کی گئی۔ نیز مدرسہ ہذا کے صدر مدرس جناب محمد عارف الدین و اساتذہ کی بھی ستائش کی گئی۔ وہ اپنی کارکردگی کے ذریعہ طلباء کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے اردو میڈیم کے طلباء کو بھی کارپوریٹ مدرسوں کی قطار میں کھڑا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT